درخواست کے لغوی معنی التماس یا گذارش کے ہیں۔ درخواست کو عرضی بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے Application کہتے ہیں۔ سوال کرنا سی آرزو یا تمنا کا اظہار بھی درخواست ہے۔ درخواست نویسی سے مراد اپنی خواہشات یا ضروریات کو تحریری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچانے کا عمل ہے ۔ درخواست کی زبان اور لب واجبہ آپ کی ضرورت یا خواہش کی شدت کا سامان ہوتا ہے۔ یہی لب ولہجہ آپ کی شخصیت کی شناخت کرواتا ہے۔ یعنی درخواست سے نہ صرف آپ کی ضرورت یا خواہش کا اظہار ہوتا ہے بلکہ آپ کی شخصیت کے کچھ پہلو بھی آشکار ہوتے ہیں۔ درخواست نویسی کی ضرورت اور اہمیت ہر دور میں رہی ہے۔ جب تک انسان کی خواہشات اور ضروریات باقی رہیں گی تب تک درخواست نویسی کا عمل جاری رہے گا۔ آپ کو ایسے کئی مواقع ملیں گے جب آپ درخواست تحریر کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ فرض کیجیے آپ کے گھر کے قریب کوڑا کرکٹ کا ڈھیر ہے۔ جو آہستہ آہستہ سڑک پر پھیل رہا ہے۔ گلی کے کئے اور دوسرے جانور اس میں اپنی غذا تلاش کرنے کے لیے اسے مزید پھیلا رہے ہیں۔ لوگوں کو بھی اس سے بڑی تکلیف ہوگی ۔ کچھ لوگ اس گندگی کو دیکھتے رہیں گے اور محکمہ بلدیہ کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کریں گے۔ آپ متعلقہ احباب کو زبانی طور پر اس مسئلہ کو حل کرنے کی گزارش کریں گے۔ تب بھی آپ کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ پھر آپ کمشنر بلدیہ کو ایک درخواست لکھنے پر مجبور ہو جائیں گے اور اس خواہش کا اظہار کریں گے یہ گندگی جلد سے جلد دور کی جائے۔
آج کا دور میڈیا کا دور ہے۔ رابطہ عامہ سوشیل میڈیا کا دور ہے۔ آپ کو مختلف افراد اور محکموں سے ربط رکھنا پڑتا ہے تا کہ آپ کی معلومات تر و تا زور ہیں۔ تعلقات کو استوار کرنے کا واحد طریقہ درخواست نویسی ہے۔ مختلف معلومات کو اکٹھا کرنا ہو یا اپنی معلومات دوسروں تک پہنچانا ہو تو درخواست سے بہتر مستند ذرایہ اور کوئی نہیں ہے۔ اگر آپ کو مطلوبہ معلومات نہیں مل رہا ہے تو آپ RTI کریں گے جسے Right to information کہا جاتا ہے جس پر متعلقہ آفیسر کو جواب دینا لازم ہو جاتا ہے۔ آج الکٹرانکس میل (e-mail) کے ذریعے بھی اپنی درخواستیں بھیجی جاتی ہیں جو لمحوں میں دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچ جاتی ہیں۔ ذرائع میں خواہ کتنی ہی ترقی کیوں نہ ہو درخواست نویسی تو بہر حال ایک فن ہے اور ہرفن کی طرح یہ فن بھی تخلیقی اظہار چاہتا ہے۔ ایسا ہر گز نہیں ہے کہ صرف دانشور طبقہ ہی درخواست لکھتا اور پڑھتا ہے بلکہ عام لوگوں کو بھی اس مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ کالج میں داخلہ چاہیے تو درخواست لکھیے ، کالج سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو تو درخواست ، ملازمت کے لیے درخواست اور ملازمت چھوڑنے کے لیے درخواست، بینک میں اکاؤنٹ کھولنا ہو تو درخواست اور اکاؤنٹ کو بند کرنا ہوتو درخواست، غرض زندگی کا یا کونسا شعبہ ہے جہاں درخواست کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہو۔ کام چھوٹا ہو کہ بڑا ضرورت حقیر ہو کہ عظیم، آپ کو درخواست لکھنا ضروری ہو جائے گا۔ بعض محکے جس میں پولیس اسٹیشن بھی شامل ہے، جہاں درخواست کے بغیر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ زبانی درخواست غیر معتبر تصور کی جاتی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں