جیلانی بانوں کا مختصر تعارف

 جیلانی بانو ۱۹۳۵ء میں حیدر آباد میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والد حیرت بدایونی حیدر آباد کے مشہور شاعر تھے ۔ جیلانی بانو کی شادی پروفیسر انور معظم سے ہوئی ، جو سابق پروفیسر اور صدر شعبہ اسلامیات عثمانیہ یونی ورسٹی ہیں ۔ جیلانی بانو بھی جامعہ عثمانیہ کی فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے ۱۹۷۲ء میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی -جیلانی بانو عہد حاضر میں اُردو کے ممتاز افسانہ نگاروں اور ناول نگاروں میں شمار ہوتی ہیں ۔ افسانہ نگاری میں وہ اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں ۔ وہ ترقی پسند تحریک سے متاثر رہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے اطراف و اکناف کی زندگی کو غائر نظر سے دیکھا ہے اور وہیں سے اپنی مختصر کہانیوں کا مواد حاصل کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی کہانیوں میں واقعیت اور اصلیت ملتی ہے ۔ اعلیٰ ۔ ۔ درجے کی کہانی لکھنے کے لیے گو قدرتی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ خدا کی دین ہے لیکن یہ فن بڑی ریاضت اور محنت کا مطالبہ کرتا ہے ۔ جیلانی بانو کی کہانیوں میں یہ دونوں باتیں ملتی ہیں ۔ ان کی کہانیوں میں جہاں فنکارانہ چابک دستی ملتی ہے وہیں اثر اور کیفیت بھی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی اکثر کہانیاں ہندوستان کی ساری اہم زبانوں میں منتقل ہو چکی ہیں ۔ بعض کہانیوں کا انگریزی اور روسی زبانوں میں بھی ترجمہ ہوا ہے ۔ -

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مجاز مرسل کی تعریف اور اقسام

تشبیہ کی تعریف اور اس کے اقسام

استعارہ کی تعریف اور اس کے اقسام