اسلوبیاتی تنقید کی مختصر تعریف

 لسانیات کی روشنی میں ادبی فن پارے کے مطالعے اور تجزیے کو اسلوبیات (Stylistics) کا نام دیا گیا ہے۔ لسانیات زبانوں کے سائنسی مطالعے کا نسبتا ایک جدید علم ہے۔ اس شعبہ علم کا اپنا مخصوص طریق کار ہے جسے بروئے عمل لاتے ہوئے یہ زبانوں کے مطالعے اور تجزیے کا کام انجام دیتا ہے۔ لسانیاتی طریق کار کا اطلاق جب ادب کے مطالعے میں کیا جاتا ہے تو یہ مطالعہ اسلوبیات کہلاتا ہے۔ اسے اسلوبیاتی تنقید بھی کہتے ہیں۔ اسلوبیات کے سائنسی مطالعے کا بھی نام ہے۔ چوں کہ ادب کا ذریعہ اظہار زبان ہے، اس لیے اسلوب کی تشکیل و تعمیر زبان کے اشتراک کے بغیر ناممکن ہے۔ اسی لیے اسلوب کو ادبی فن پارے کی ان لسانی خصوصیات سے تعبیر کیا جاتا ہے جو اسے انفرادیت بخشتی ہیں اور جن کی وجہ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ فلاں مصنف کی تصنیف یا تخلیق ہے۔ زبان کا بنیادی ڈھانچا اگر چہ ایک ہوتا ہے، لیکن زبان کے استعمال کی نوعیت ہر شاعر اور ادیب کے یہاں جدا گانہ ہوتی ہے۔ اس لیے ہر ادبی فن کار کا اسلوب بھی جدا گا نہ ہوتا ہے، اور جب اس کا اسلوب اس درجہ مخصوص ہو جاتا ہے کہ وہ اس کی پہچان یا شناخت بن جائے تو اسے صاحب اسلوب کہا جانے لگتا ہے۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مجاز مرسل کی تعریف اور اقسام

تشبیہ کی تعریف اور اس کے اقسام

استعارہ کی تعریف اور اس کے اقسام