قصیدے کی اجزائے ترکیبی
یہ بات دھیان دینے کی ہے کہ قصیدے کے اجزائے ترکیبی کا تعلق بھی دراصل قصیدے کے فن سے ہے۔ لیکن یہ اجزا چونکہ الگ سے اپنی خاص اہمیت رکھتے ہیں، اور ان کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کر ناضروری ہے اس لیے انہیں یہاں بیان کیا جاتا ہے۔ قصیدے کی ہیئت کا تعلق بنیادی طور پر قصیدے میں قافیے کے نظام اور قصیدے کی خارجی صورت سے ہے۔ لیکن جب ہم قصیدے کی فارسی اور اردو کی طویل روایت پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں قصیدوں میں کچھ ایسی خصوصیات نظر آتی ہیں جن سے اس صنف کی خاص پہچان قائم ہوتی ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری روایت میں فارسی اور اردو کے قصیدوں میں عام طور سے پابندی کی جاتی رہی ہیں کہ ہماری روایت میں قصیدے کے لیے کچھ مخصوص اجزا متعین کیے گئے ہیں ۔ یہ اجزا قصیدے سے اس طرح وابستہ ہوئے کہ انہیں صنف قصیدہ کی پہچان سمجھا گیا۔ چونکہ قصیدہ انہیں اجزا سے مرکب ہوتا ہے اس لیے انہیں اجزائے ترکیبی کہا جاتا ہے۔ قصیدے کے اجزائے ترکیبی حسب ذیل ہیں : - تشبیب - گریز مدح دعا تشبیب قصیدے کا پہلا جز ہے جہاں سے قصیدہ شروع ہوتا ہے تشبیب کو نسیب بھی کہتے ہیں۔ فارسی اور اردو کے زیادہ تر ق...